پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی اقتصادی پالیسی نہیں،موجودہ حکومت آج بھی ان کے دور کے قرضوں کو ادا کر رہی ہے،وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی اقتصادی پالیسی نہیں،موجودہ حکومت آج بھی ان قرضوں کو ادا کر رہی ہے جو …
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی اقتصادی پالیسی نہیں،موجودہ حکومت آج بھی ان کے دور کے قرضوں کو ادا کر رہی ہے،وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی اقتصادی پالیسی نہیں،موجودہ حکومت آج بھی ان قرضوں کو ادا کر رہی ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں لیے گئے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں توانائی کا کوئی ایک بھی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا لیکن ان کی قیادت صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دوسری سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا بھی احترام کرتی ہے ورنہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے سیاسی اتحادیوں کی مدد سے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی اپنی حکومت بنا سکتے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد حکومت ہے جس نے ملکی تاریخ میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا جبکہ موجودہ دور میں افراط زر کی شرح بھی کم رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سیاسی جماعت نہیں بلکہ فسادیوں کا ایک گروہ ہے اور اس کے سربراہ ملک میں دھرنوں کے کلچر کے موجد ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سابق وزیر قانون زاہد حامد نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا۔








