وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کے کرنل محمد آصف زمان نے ارشد ندیم کو امام رضا اتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیتنےپر مبارکباد دی ہے، منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم اوالمپک گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے …

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کے کرنل محمد آصف زمان نے ارشد ندیم کو امام رضا اتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیتنےپر مبارکباد دی ہے، منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم اوالمپک گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے میڈل جیت کئے لائیں گے۔

ارشد ندیم کا گولڈ میڈل حاصل کرنااس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اولمپکس کے لیے قومی اتھلیٹ کی تیاری درست سمت میں جا رہی ہے۔ انھو ں نے ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم اور سپورٹس کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 29 سال بعد پاکستان اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور پاکستا ن سپو رٹس بو ر ڈ اس کی تربيتی سرگرمياں بھر پور طریقہ سے سر انجام دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ارشد ندیم کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی تا کہ وہ ملک کا نام مزید روشن کر سکے۔واضع رہے کہ گذشتہ روز ایران کے شہر مشہد میں کھیلے گئے امام رضا اتھلیٹکس کپ میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں 86.38میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے اپنا ساوتھ ایشین اور نیشنل ریکارڈ بھی بہتر کرلیا ہے، ارشد ندیم جنہوں نے پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر رکھا ہے نے ایران میں گولڈ میڈل جیت کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی اولمپکس میں میڈل کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔