اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے قطر کے دورہ کے موقع پر 26 رکنی وفد کے ہمراہ قطر چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین محمد بن احمد بن توور الکواری اور بورڈ آف قطر چیمبر کے ممبر نے استقبال کیا۔ وزیر تجارت نے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا قطر چیمبر آف کامرس کا دورہ
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے قطر کے دورہ کے موقع پر 26 رکنی وفد کے ہمراہ قطر چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین محمد بن احمد بن توور الکواری اور بورڈ آف قطر چیمبر کے ممبر نے استقبال کیا۔ وزیر تجارت نے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور بڑھتی ہوئی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، امن و امان کی بہتر صورتحال، توانائی بحران پر بتدریج، سرکاری خزانے میں استحکام اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت وسیع سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے قطر کے نجی شعبہ کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور پاکستان دو اہم دوست ملک ہیں اور قطر کے ساتھ پاکستان کا 15 سال کے لئے ایل این جی خریدنے کا معاہدہ اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک انفراسٹرکچر، توانائی، رائس اینڈ فوڈ پراسیسنگ، سیاحت، کمرشل رئیل سٹیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھا سکتے ہیں۔









