وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے نمائش میں چین، اٹلی، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بنکاک اور دیگر ممالک سے وفود شرکت کریں گے، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق لاہور ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی …
وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

مزید خبریں
وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
نمائش میں چین، اٹلی، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بنکاک اور دیگر ممالک سے وفود شرکت کریں گے، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق
لاہور ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ انٹیریئرز پاکستان کے عنوان سے اس نمائش کی اختتامی تقریب 17دسمبر کو ایکسپو سینٹر میں ہو گی۔ پی ایف سی اور چین ون کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نمائش میں غیر ملکی سفیروں، معروف تاجروں، فرنیچر کی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیات اور غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش کا افتتاح 15دسمبر کو گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کریں گے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل، سینیئر نائب صدر عامر عطا باجوہ، ریجنل چیئرمین اور وائس پریذیڈنٹ منظور الحق ملک، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طاہر جاوید، سینیئر نائب صدر خواجہ خاور خورشید، نائب صدر ذیشان خلیل 16دسمبر کو مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نمائش میں شریک ہوں گے۔یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نمائش کے آخری دن اس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں چین، اٹلی، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بنکاک اور دیگر ممالک سے وفود شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ایک سو برانڈز کی نمائش کی جائے گی۔ماسٹر مولٹی فوم نمائش کا سب سے بڑا سپانسر ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں پچاس سے زیادہ مقامی کمپنیوں اور دو سے اڑھائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔








