وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی کابینہ اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اقامہ کمپنی کی تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے زیر تفتیش شخص کے میڈیا انٹرویوز دینے اور نشر ہونے کے بارے میں پیمرا سے پالیسی کے بارے میں استفسار کیا۔ کابینہ نے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں اداروں کی اصلاحات کے لئے کام کرنے والی کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اقامہ کمپنی کی تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے زیر تفتیش شخص کے میڈیا انٹرویوز دینے اور نشر ہونے کے بارے میں پیمرا سے پالیسی کے بارے میں استفسار کیا۔ کابینہ نے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں اداروں کی اصلاحات کے لئے کام کرنے والی کمیٹی کی تجاویز پر غور اور ان پر عمل درآمد کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جبکہ وزیراعظم نے مستحق افراد اور خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں سہولت دینے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں قطر کے شہریوں کو ایئرپورٹ آمد پر ویزا دینے کی سہولت دینے، لوک ورثہ اور پی این سی اے کو کلچر اینڈ ہیریٹیج ڈویژن میں شامل کرنے، مختلف وزارتوں میں بورڈ آف گورنرز مقرر کرنے، یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف گورنرز میں مختلف لوگوں کو شامل کرنے، وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کے لئے ملحقہ 50 ایکڑ زمین کی حیثیت تبدیل کرنے، پورٹ قاسم کے نئے چیئرمین کی تعیناتی اور ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے ملک میں گندم کے ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کابینہ اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف جو مختلف وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالے رہے، ان کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ وہ اپنی وزارت کے دور میں ایک غیر ملکی ادارے کے تنخواہ دار ملازم تھے جو کہ نہ صرف ان کے عہدے کے منافی ہے بلکہ اس حلف کی خلاف ورزی ہے جو انہوں نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے اٹھایا تھا۔ کابینہ نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ اس سنگین خلاف ورزی کی تفصیلی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

Leave a Reply