اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کیا گیا حملہ کھلی جارحیت اور بزدلانہ اقدام ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ جمعہ کو جاری بیان میں سردار اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت …
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے افغانستان کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کیا گیا حملہ کھلی جارحیت اور بزدلانہ اقدام ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جمعہ کو جاری بیان میں سردار اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت قومی دفاع کے لیے پرعزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا،مسلح افواج کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان کی غیور قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک کے امن اور استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔








