وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال حملے کی مذمت

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں وزیر خزانہ نے رات کی تاریکی میں کیے گئے حملوں کو بزدلانہ قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں وزیر خزانہ نے رات کی تاریکی میں کیے گئے حملوں کو بزدلانہ قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ملکی دفاع ہر پاکستان کی اولین ترجیح ہے،ملکی سالمیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ملک کے امن اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔