وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نارووال میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

نارووال ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے ،کسی کو دکانداری چمکانے کی ضرورت نہیں۔وہ نارووال میں محکمہ تعلیم نارووال کی طرف سے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ مسلمان ہی اپنے مسلمان بھائی کے گھر جلا رہے ہیں، سیاست …

نارووال ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے ،کسی کو دکانداری چمکانے کی ضرورت نہیں۔وہ نارووال میں محکمہ تعلیم نارووال کی طرف سے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ مسلمان ہی اپنے مسلمان بھائی کے گھر جلا رہے ہیں، سیاست کے نام پر مذہب کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن شکر ہے تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نفرت کا کھیل کھیلا جا رہا تھا ،اپنے ہی بھائی کے گلے کاٹنے کی باتیں ہورہی تھیں لیکن باہمی رضا مندی اور مشاورت سے ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے جس کی معیشت مضبوط ہے

Leave a Reply