وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا فسادی بابا ہے جو آگ لگانے کیلئے ماچس کی تیلی لے کر ہر جگہ پھرتا ہے، ختم نبوت کا قانون قیامت تک نہیں بدلا جا سکتا، دشمن مسالک کی بنیاد پر ملک میں فساد پھیلانا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، پاکستان کی ترقی کو کریش کرنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا فسادی بابا ہے جو آگ لگانے کیلئے ماچس کی تیلی لے کر ہر جگہ پھرتا ہے، ختم نبوت کا قانون قیامت تک نہیں بدلا جا سکتا، دشمن مسالک کی بنیاد پر ملک میں فساد پھیلانا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، پاکستان کی ترقی کو کریش کرنے کیلئے غیر معمولی حملے ہو رہے ہیں، خون خرابے کو روکنے کیلئے دھرنے والوں کے خلاف آپریشن روکا، مظاہرین کے پاس آتشیں اسلحہ تھا، پولیس پر شیلنگ کی، پی ٹی آئی اور عمران خان کے سیاسی استاد شیخ رشید بھی اس قانون کی منظوری میں شامل تھے، پورا ملک بھی استعفیٰ دےدے تو عمران خان کی باری نہیں آئے گی، موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا، 2025ءتک پاکستان کا شمار ٹاپ 25 معیشتوں میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج بھی بجلی کے ایک منصوبے کا افتتاح کیا ہے جس پر وہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، موجودہ دور حکومت میں 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، ہم نے 10 ہزار میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 7 ہزار بجلی انرجائز ہو گئی ہے، 70 سالوں میں ملک میں پیدا کی جانے والی بجلی کا یہ 42 فیصد ہے جو بہت بڑا کارنامہ ہے،مئی 2018ءتک مزید اڑھائی تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی، یہ اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے، اس ملک میں 10، 10، 11، 11 سال آمر بیٹھے رہے اور بجلی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر میں سے 27 ارب ڈالر کے منصوبے انرجائز ہو چکے ہیں، اتنے قلیل عرصہ میں مشکلات کے باوجود اتنے زیادہ منصوبے شروع کرنا بھی ایک بڑا کارنامہ ہے۔

Leave a Reply