وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ و پبلک سکیورٹی کے خصوصی اجلاس سے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کے ساتھ اہم ملاقات کی ۔

بشکیک۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ و پبلک سکیورٹی کے خصوصی اجلاس سے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کے ساتھ اہم ملاقات کی ۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات، داخلی سلامتی کے امور پر اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

مزید خبریں