وفاقی وزیر داخلہ کی حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگو

پشاور۔یکم دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے، اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا اور وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام بھی انکے ہمراہ تھے۔ احسن اقبال کاکہناتھاکہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ملک داخلی …

پشاور۔یکم دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے، اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا اور وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام بھی انکے ہمراہ تھے۔ احسن اقبال کاکہناتھاکہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ملک داخلی انتشار کا شکار ہو تو بیرونی و اندرونی دشمن ایسے وار کریں گے تاہم تمام اداروں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے اور دہشت گردوں کا ہرصورت پیچھاکیاجائے گا۔

Leave a Reply