لاہور۔28اپریل (اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے دس ارب کا الزام ان کی بیمار سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے، بغیر ثبوت کے الزام لگانا اور پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ کہنا عمران خان کی پرانی عادت ہے، کو ئی بیوقوف شخص ہی عمران خان جیسے آدمی کو دس ارب …
وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین کا عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
لاہور۔28اپریل (اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے دس ارب کا الزام ان کی بیمار سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے، بغیر ثبوت کے الزام لگانا اور پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ کہنا عمران خان کی پرانی عادت ہے، کو ئی بیوقوف شخص ہی عمران خان جیسے آدمی کو دس ارب روپے کی آفر کرسکتا ہے،بے بنیاد ا لزامات لگانے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہو ئی تھی اور آئندہ بھی ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عمران خان کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 132کے علاقہ رضوان پارک میں سوئی گیس اور دیگر منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔









