وفاقی وزیر دفاعی پیداوار خرم دستگیر خان کی تاجک سفیر شیر علی جانونوف سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کو ایک جیسے سکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے، پاکستان تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے تاجکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کو ایک جیسے سکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے، پاکستان تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے تاجکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانونوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر دفاعی پیداوار نے اس موقع پر تاجکستان کی سول و فوجی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کے ہمسائے ہونے کے باعث پاکستان اور تاجکستان کو ایک جیسے سکیورٹی چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ سی پیک گوادر سے کاشغر اور تاجکستان تک رابطوں اور استحکام کے نئے مواقع پیدا کریگا۔وفاقی وزیر نے بین الاقوامی جرائم اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے اعلی سطح پر فوجی وفود کے تبادلوں اور تربیت کے ذریعے انٹیلی جنس تعاون تیز کرنے کیلئے میکنزم کی ضرورت پر زور دیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافے کیلئے تیار ہے۔

Leave a Reply