اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے اور حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وہ مشرق وسطی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری نور الحسن کی دعوت پر دوبئی میں …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے اور حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وہ مشرق وسطی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری نور الحسن کی دعوت پر دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل بریگےڈئیر (ریٹائرڈ)جاوید حسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے وعدے پر پورا اتر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے روز بروز بہتر ہو رہے ہیںاور یہ بہتری بے مثال ہے۔









