وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

کچھ عناصر احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کے لیے متحد ہونا چاہیئے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمہوریت کی خاطر میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ پیر …

کچھ عناصر احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کے لیے متحد ہونا چاہیئے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمہوریت کی خاطر میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کے لیے متحد ہونا چاہیئے اور ملک میں جمہوری حکومت کی حمایت کرنی چاہیئے۔ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے بارے میں بحث پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جمہوری حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا آزاد ہے اور ملک کے لوگ مسائل کے اچھے اور برے پہلوﺅں سے بخوبی آگاہ ہیں اس لیے 2018ءکے آئندہ عام انتخابات میں بھی لوگ خود ہی اپنے نمائندوں کا فیصلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کے خلاف نااہلی کے فیصلے میں بعض قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں۔

Leave a Reply