وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کےلئے تجویز کئے گئے منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی محض باتوں، نعروں اور دعووں سے نہیں آتی۔ بہتری، تبدیلی اور کامیابی کےلئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے اور ریلویز میں آنے والی بہتری، ترقی …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کےلئے تجویز کئے گئے منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی محض باتوں، نعروں اور دعووں سے نہیں آتی۔ بہتری، تبدیلی اور کامیابی کےلئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے اور ریلویز میں آنے والی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی نقیب ثابت ہوگی، تین برس کے قلیل عرصے میں ریلوے کی آمدن دوگنا یعنی 18ارب سے ساڑھے 36ارب ہوگئی، ہم نے ایک مشکل سفر کا اہم ترین سنگِ میل محنت اور دیانت کے ساتھ عبور کرلیا، اب ہم کوشاں ہیں کہ آئندہ باقی مدت میں دوگنا اضافے کو تین گنا میں بدل دیں، یہ آسان کام نہیں مگر ریلوے کے پرعزم افسران اور جانفشانی سے کام کرنے والے کارکنوں کےلئے نا ممکن نہیں اور اگر یہ ناممکن بھی ہے تو ہم اسے ممکن بنانے کا عزم، حوصلہ اور ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمدمیں پیش رفت کے علاوہ 2017-18 کےلئے تجویز کئے گئے منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔









