اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یاسمین مسعود اور این ٹی ایس کی سینیئر منیجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر این ٹی ایس شہزاد خان نے وفاقی وزیر کو ادارے کے مسائل اور دیگر امور سے …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت این ٹی ایس کے مسائل سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یاسمین مسعود اور این ٹی ایس کی سینیئر منیجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر این ٹی ایس شہزاد خان نے وفاقی وزیر کو ادارے کے مسائل اور دیگر امور سے متعلق بریف کیا۔ وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ این ٹی ایس نے اپنے ذمہ تقریباً تمام تر واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی کی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم کی ادائیگی آئندہ چند دنوں میں کی جائیگی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پیپرا قوانین پر عملدر آمد کی غرض سے این ٹی ایس نے اپنا اندرونی آڈٹ ،آئی ٹی ونگ اور پرنٹنگ فسیلیٹی بھی قائم کر دی ہے۔وفاقی وزیر نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو این ٹی ایس کے مسائل حل کرنیکی غرض سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی این ٹی ایس کو مزید موثر بنانے کیلئے اپنی سفارشات بھی جمع کرائے گی۔








