بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی تفصیلات کو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وفاقی وزیر سردار اویس احمدخان لغاری کی پاور ڈویژن کو ہدایت اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمدخان لغاری نے پاور ڈویژن کو بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی تفصیلات کو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے …
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی پاور ڈویژن کو ہدایت

مزید خبریں
بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی تفصیلات کو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وفاقی وزیر سردار اویس احمدخان لغاری کی پاور ڈویژن کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمدخان لغاری نے پاور ڈویژن کو بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی تفصیلات کو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو درست اور شفاف تفصیلات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے خیبرپختوا کے صوبائی وزیر برائے توانائی عاطف خان کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے خیبرپختوا حکومت سے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے متعلقہ تمام معلومات عوام تک بروقت پہنچانے کےلئے انہیں جلد از جلد ویب سائٹ پر جاری کی جائیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر برائے توانائی سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے مزید کہا کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کےلئے اور خسارے پر قابو پانے کےلئے پیسکو کے تمام ملازمین جوبجلی چوروں پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں انہیں ان کی ناقص کارگردگی کی بناءپر ایسے علاقوں سے واپس بلا لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سنجیدگی سے بجلی چوروں کے خلاف قانون اور خصوصی ایجینسیز تشکیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔








