وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ملاقات کی، جس میں اقلیتی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور کی ملاقات، انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ملاقات کی، جس میں اقلیتی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان وزارت انسانی حقوق کے مطابق ملاقات میں وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب کے درمیان تعاون مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور مواقع کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران قومی کمیشن برائے اقلیتی امور (این سی ایم) کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور جامع، روادار اور حقوق پر مبنی معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔








