وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا آئس لینڈ میں عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی بالخصوص صحت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مستحکم اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئس لینڈ …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی بالخصوص صحت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مستحکم اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئس لینڈ کے شہر رکاّوک میں منعقد ہونے والے خواتین سیاسی رہنماﺅں کے عالمی اجلاس میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں خصوصی پارلیمانی وفد نے خواتین سیاسی رہنماﺅں کے اس اہم عالمی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی بالخصوص صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مستحکم اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم نہ کےا جائے اور اس سلسلے میں حکومت ٹھوس پالیسی سازی نہ کرے۔

Leave a Reply