وفاقی وزیر مواصلات کی سعودی وفد کو کو ایم 6، ایم 10 اور ایم 13موٹرویز میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش

سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ​ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ​ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں میں سعودی بزنس کونسل کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔پرنس منصور بن محمد السعود نے کہا کہ ​سعودی پاکستان بزنس کونسل مواصلات کے شعبے میں شراکت داری کر سکتی ہے۔​وفاقی وزیر مواصلات نے سعودی وفد کوایم 6، ایم 10 اور ایم 13موٹرویز میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ایم 10، سکھر-حیدرآباد ایم6 اور کھاریاں-راولپنڈی ایم 13موٹرویز سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین منصوبے ہیں۔سعودی بزنس کونسل نے M6, M10 اور M 13 موٹرویز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔​ یہ منصوبے مواصلات کے شعبے میں کمرشل نقطہ نظر سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ​پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرپا، پختہ اور آزمودہ تعلقات ہیں،​ ہر پاکستانی کی سعودی عرب سے مذہبی اور گہری دلی وابستگی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ​سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں قابل عمل اور منافع بخش پیشکشیں دیں گے۔​سعودی عرب سے پاکستان کے لئے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔​پرنس منصور بن محمد السعود نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے فورم سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔​ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں نئی شاہراہوں اور موٹرویز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، ​خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں روڈ نیٹ ورک کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​اہم منصوبوں میں سعودی عرب کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ​پاک سعودی بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

مزید خبریں