وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا 27 واں اجلاس

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا 27 واں اجلاس کیبنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ پیر کو ہونے والے اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آئین میں 18 ویں ترمیم کے تناظر میں اسی طرح کی دیگر باڈیز کے امور پر سب کمیٹی تشکیل دی گئی …

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا 27 واں اجلاس کیبنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ پیر کو ہونے والے اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آئین میں 18 ویں ترمیم کے تناظر میں اسی طرح کی دیگر باڈیز کے امور پر سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایشو پر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کے ایشو پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے تسلیم کیا کہ آئل اینڈ گیس اور بجلی کی پیداوار کے ڈیٹا سے ہر ہفتے صوبوں کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ایف بی آر میں مالیاتی کلیمز کو سیلز ٹیکس کی مد میں کراس ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔ ایف بی آر کے ممبر نے یقین دہانی کرائی کہ اس ایشو کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply