وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔12 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے‘ یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں‘ بعض اندرونی و بیرونی قوتیں نظام کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں‘ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے‘ قانون اور آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اب اس بحث کو ختم ہو …

اسلام آباد ۔12 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے‘ یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں‘ بعض اندرونی و بیرونی قوتیں نظام کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں‘ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے‘ قانون اور آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اب اس بحث کو ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں سینیٹر اعتزاز احسن اور دیگر ارکان کی ڈان لیکس کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس ایک سنجیدہ مسئلہ تھا۔ اتنے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی خبر لیک ہونا سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی تشویش کا معاملہ تھا لیکن اس معاملے کو فوج اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے بہت قربانیاں دی گئیں۔ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو جلا وطن بھی ہونا پڑا پھر انہوں نے لندن میں بیٹھ کر ایک معاہدہ کیا۔

Leave a Reply