اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الا ول تاریخ ِ انسانی وہ عظیم دن ہے کہ جس دن نبی کریم کی اس دُنیا میں تشریف آوری ہوئی اور آپ کی تشریف آوری سے تاریخ عالم نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا جس سے شرف انسانی کو اپنی حرمت اور مقام …
وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کا 12 ربیع الاول کے حوالے سے بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الا ول تاریخ ِ انسانی وہ عظیم دن ہے کہ جس دن نبی کریم کی اس دُنیا میں تشریف آوری ہوئی اور آپ کی تشریف آوری سے تاریخ عالم نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا جس سے شرف انسانی کو اپنی حرمت اور مقام کا درست اندازہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو پوری دُنیا کے لیے رحمت الا لعمین بنا کر بھیجا گیا اور آپ کی اصلاح کا دائرہ چند رسموں اور اقوام تک محدود نہ تھا بلکہ آپ کی تعلیمات اور اسوة حسنہ تما م کائنات اور زندگی کے ہر پہلو کے لیے مشعل راہ ہے ۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی جس میں ختم نبوت قانون کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی شخص دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ایک عاشق رسولﷺ سیاسی جماعت ہے اور دہائیوں سے ربیع الاول سمیت تمام مذہبی تہواروں پر نبی کریم کی عظمت اور حرمت بیان کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے انہوںنے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد کرنے اور پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔








