ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا دوسرا بلے باز بننے کیلئے 38 رنز کی ضرورت

نئی دہلی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا دوسرا بلے باز بننے کیلئے مزید 38 رنز کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دے دیں گے، سابق کیوی قائد برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ …

نئی دہلی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کا دوسرا بلے باز بننے کیلئے مزید 38 رنز کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دے دیں گے، سابق کیوی قائد برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سابق سری لنکن بلے باز دلشان 1889 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، کوہلی نے 52 میچز میں 1852 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply