راجکوٹ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ویرات کوہلی کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تلکرتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کےلئے 12 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ ٹی 20 میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پلیئر بن جائیں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1878 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق بلے باز تلکرتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر …
ویرات کوہلی کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تلکرتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کےلئے 12 رنز درکار

مزید خبریں
راجکوٹ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ویرات کوہلی کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تلکرتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کےلئے 12 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ ٹی 20 میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پلیئر بن جائیں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1878 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق بلے باز تلکرتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس طرح کوہلی کو دوسرے نمبر پر آنے کےلئے صرف 12 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم 2140 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔








