اینٹیگوا۔13مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے ایون لوئس کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ایون لوئس نے 103رنز کی …
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

مزید خبریں
اینٹیگوا۔13مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے ایون لوئس کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ایون لوئس نے 103رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔شائی ہوپ 84 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
سر ویون رچرڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ دنشکا گوناتھلکا نے 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دنیشن چندیمل 71 اور ڈی سلوا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جیسن محمد نے تین اور الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ایون لوئس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ شاہی ہوپ نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 84 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلی وکٹ میں دونوں بلے بازوں نے 192 رنز کی شراکت قائم کی۔ نوان پردیب اور تھسرا پریرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔








