اینٹیگا۔03نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 25 سے 27 نومبر تک لنکن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ …
ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

مزید خبریں
اینٹیگا۔03نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 25 سے 27 نومبر تک لنکن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔








