ویمنز ایشز ٹیسٹ، ایلیز پیری کی ناقابل شکست ڈبل سنچری

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سڈنی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) ایلیز پیری کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا ویمن کی واحد ایشز ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا ویمن نے اپنی پہلی اننگز 168 رنز کی برتری کے ساتھ 448 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، الیز پیری نے 213 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ ویمن نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 40 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 128 رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا ویمن نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 177 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلیز پیری 70 اور الیزا ہیلی ایک رن پر ناٹ آﺅٹ تھیں۔ دونوں کے مابین 102 رنز کی شراکت قائم ہوئی