ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کی فتوحات برقرار،آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔18جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز کو شکست دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں رواں سال پہلے گرینڈ سلام کا 112 …

میلبورن۔18جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز کو شکست دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں رواں سال پہلے گرینڈ سلام کا 112 واں میگا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آئیگا سویٹیک کی فتح کا سکور 4-6، 6-3 اور 4-6 رہا۔ آئیگا سویٹیک کا میگا ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا سے ہوگا