میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 36 سالہ سربین ٹینس سٹا کو اب گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے …
ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 36 سالہ سربین ٹینس سٹا کو اب گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید چار فتوحات کی ضرورت ہے۔
نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔
جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ نوویک جوکووچ کی فتح کا سکور 3-6، 3-6 اور 6-7(2-7)تھا۔








