ٹنڈولکر کا ریکارڈ پاش پاش، ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے

ممبئی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سٹار بلے باز ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹنڈولکر نے 7 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ کوہلی نے بحیثیت کپتان 8 سنچریاں بنا …

ممبئی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سٹار بلے باز ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹنڈولکر نے 7 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ کوہلی نے بحیثیت کپتان 8 سنچریاں بنا کر تیسرے بھارتی پلیئر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سنیل گواسکر کو حاصل ہے جنہوں نے 11 سنچریاں بنا رکھی ہیں، محمد اظہرالدین 9 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply