اموری سپورٹ آرگنائزیشن (اے ایس او)کے زیر اہتمام سائیکلنگ کی دنیا کے سب سے معتبر اور تاریخی مقابلہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ 4 جولائی کو بارسلونا سے ہوگا
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز 4 جولائی کو بارسلونا سے ہوگا
بارسلونا۔4جون (اے پی پی):اموری سپورٹ آرگنائزیشن (اے ایس او)کے زیر اہتمام سائیکلنگ کی دنیا کے سب سے معتبر اور تاریخی مقابلہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ 4 جولائی کو بارسلونا سے ہوگا جو 26 جولائی 2026کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورڈی فرانس سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔رواں سال کی ٹورڈی فرانس سائیکل ریس میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 23 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قانون کے مطابق تمام 18 یو سی آئی ورلڈ ٹیمیں اس مقابلے کے لئے خود بخود مدعو ہو چکی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ 5 یو سی آئی پرو ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ان پرو ٹیموں میں 2025 کی 3 ٹاپ رینکڈ ٹیمیں (ٹیوڈر پرو سائیکلنگ ٹیم، پناریلو کیو 36.5 پرو سائیکلنگ ٹیم اور کوفیڈس) شامل ہیں، باقی 2 ٹیموں (ٹیم ٹوٹل انرجیز اور کاخا رورل سیگوروس آر جی اے) کا انتخاب منتظمین (اے ایس او) نے خصوصی طور پر کیا ہے۔یونی بیٹ روز راکٹس کو بھی اس ریس میں شرکت کی قوی امید تھی، تاہم ان کی جگہ ہسپانوی ٹیم کاخا رورل کو ترجیح دی گئی۔ ٹور ڈی فرانس کے ڈائریکٹر کرسچن پروڈہوم نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کاخا رورل نے 2025 کے سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی، جس میں وولٹا اے اسپانیہ 2025کی ٹیم کلاسیفیکیشن میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا بھی شامل ہے، اسی بنیاد پر انہیں اس باوقار ریس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اموری سپورٹ آرگنائزیشن (اے ایس او)نےتمام ٹیموں کے ناموں کا اعلان 30 جنوری 2026 کو کیا گیا تھا۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2026 میں دنیا کے صفِ اول کے سائیکلسٹ زرد جرسی کے حصول کے لئے 3 ہفتوں تک سخت مقابلہ کریں گے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3333کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 4جولائی سے بارسلونا میں شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں یواے ای ٹیم ایمرٹس کے سائیکلسٹ سلووینیا کے تڈیج پوگاآراپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔









