لاہور۔8مارچ (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ ایف جی پولو نے فائنل میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 10-8سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ کا …
ٹیم ایف جی پولو نے 63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا،سینیٹراعظم نذیرتارڑ کی بطورمہمان خصوصی شرکت
لاہور۔8مارچ (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ ایف جی پولو نے فائنل میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 10-8سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر قانون سینیٹراعظم نذیر تارڑ، اے بی ایل کے گروپ ہیڈ سی آر بی جی حسنین رضا مرزا تھے۔ ان کے ساتھ لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز فیروز گلزار، راجہ عامر،سیکرٹری کلب میجر امجد غفور(ر)، پولو لورز، سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا آخری چکر میں ایف جی پولو نے شاندار کھیل پیش کرکے فائنل اپنے نام 10-8سے کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، راول لیپ لا سیٹ نے تین، مارکوس ریوالا اور امین رحمان فضل نے ایک ایک گو ل سکور کیا۔
ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے فاکو ریٹ مار نے چار، عامر رضا بہبودی نے تین اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ میچ کے بہترین پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کو دیا گیا۔غیرملکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ فاکو ریکٹمامار کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ فاکو ریکٹمار کو دیا گیا۔ فائنل کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ منڈی بولا عباس مختار کی گھوڑی کو دیا گیا۔ سالانہ ایوارڈزمیں کلب کے سٹاف میں کیش ایوارڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ ایڈمن منیجر محمد فیصل کو، پولو منیجر محمد عمران کو، اکاونٹس منیجر محمد عرفان کو، سیکرٹری کلب میجر امجد غفور (ر)کو، سکیورٹی انچارج محمد عارف، ویٹرنری ڈاکٹر حسن صدیق، ہیڈگراونڈز مین محمد خالد، ڈپٹی ہیڈ گراونڈ مین محمد علی، رائیڈنگ سکول انسٹرکٹر منور اقبال، ہیڈ آفس بوائے محمد اقبال، کیئرٹیکر خضر حیات، سمیت نیزا بازی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔









