پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما …

تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما پیپرز سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اب جھوٹے بیانات دے رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی سے ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا تاہم پی ٹی آئی نے کہا کہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف 600 صفحات کی ایک کتاب پیش کی جس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے اپنے وکیل نے اس کتاب کو ردی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لے لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply