پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستحکم طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کا تو کام ہی تنقید کرنا ہے کیونکہ وہ ہماری تعریف تو کر ہی نہیں سکتے اس لیے ہم ان کی باتوں …

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستحکم طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کا تو کام ہی تنقید کرنا ہے کیونکہ وہ ہماری تعریف تو کر ہی نہیں سکتے اس لیے ہم ان کی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی یہ بات سمجھ رہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں صرف اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے حکومت پر تنقید کر رہی ہیں حالانکہ اس کا کوئی جواز نہیں بنتا کیونکہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہ خود عدالتوں کے اشتہاری ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ دوسروں پر بلاوجہ تنقید کی بجائے خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ ایک جانب ملک کا سابق وزیراعظم اور ان کے بچے ملکی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کرر ہے ہیں اور دوسری جانب عدالتوں کا اشتہاری عمران خان کس منہ سے دوسروں پر تنقید کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply