پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا کے ایس ای100انڈیکس میں1140.08پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ، مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب سے زائد روپے کا اضافہ کراچی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، زبردست کاروباری تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 نڈیکس …

پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کے ایس ای100انڈیکس میں1140.08پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ، مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب سے زائد روپے کا اضافہ

کراچی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، زبردست کاروباری تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 نڈیکس 49500 پوائنٹس کی بلندحد کوچھونے کے بعد1100سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 48700 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے سرمائے مجموعی حجم94کھرب سے بڑھ کر 96 کھرب روپے پرجا پہنچا۔ پانامہ فیصلے کے حوالے سے جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور ابتدائی سیشن میں محتاط سرمایہ کاری ہوئی، بعد ازں دوسرے سیشن میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی، توناائی ،اسٹیل،سیمنٹ ،گیس اور کیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47700، 47800، 47900، 48000، 48100، 48200، 48300، 48400، 48500، 48600 اور 48700 پوائنٹس کی 11 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Leave a Reply