نارتھمٹن۔28 اپریل (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران (کل) پیر کو دوسرے ٹور ون ڈے میچ میں نارتھمٹن شائر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرے گی۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹور ایک روزہ میچ میں کینٹ کو شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔ گرین شرٹس دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل …
پاکستانی ٹیم دوسرے ٹور ون ڈے میچ میں (کل)نارتھمٹن شائر کے مدمقابل ہو گی

مزید خبریں
نارتھمٹن۔28 اپریل (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران (کل) پیر کو دوسرے ٹور ون ڈے میچ میں نارتھمٹن شائر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرے گی۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹور ایک روزہ میچ میں کینٹ کو شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔ گرین شرٹس دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تیسرا اور آخری ٹور ون ڈے میچ یکم مئی کو لائسیسٹرشائر کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 5 مئی کو شیڈول ہے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔








