پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا

کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 28 ارب 98 کروڑ 83 لاکھ 98 ہزار 54 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 4 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ 76 ہزار 165 روپے کی کمی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و …

کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 28 ارب 98 کروڑ 83 لاکھ 98 ہزار 54 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 4 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ 76 ہزار 165 روپے کی کمی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 850 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 114 پوائنٹس کی تیزی سے 26300.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply