پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 09نومبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری …

اسلام آباد ۔ 09نومبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ایونٹ میں نو ممالک کے کھلاڑی حصہ لےں گے جن میں پاکستان سمیت افغانستان، مالدیپ، ترکی، سری لنکا، کمبوڈیا، شام، ویت نام اور نیپال شامل ہیں اور ایونٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، ویمن سنگلز اینڈ ڈبلز اور میکسڈ ڈبل شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 8 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ 12 نومبر تک جاری رہے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply