کراچی۔6نومبر (اے پی پی):4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں وزارت دفاعی پیداوار کاپویلین بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا۔جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں پیر سے شروع ہونے والی 4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے پویلین نے بڑی تعداد میں شرکاء کو راغب …
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں وزارت دفاعی پیداوار کاپویلین توجہ کا مرکز بن گیا

مزید خبریں
کراچی۔6نومبر (اے پی پی):4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں وزارت دفاعی پیداوار کاپویلین بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا۔جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں پیر سے شروع ہونے والی 4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے پویلین نے بڑی تعداد میں شرکاء کو راغب کیا۔ شرکاء نے ڈسپلے پر موجود مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ایک اہم شراکت دار کے طور پر، وزارت دفاعی پیداوارنے ایکسپو میں ایک پویلین قائم کیا ہے، جس میں وزارت کی سرکردہ تنظیموں اور منسلک کاروباری اداروں کی نمائش کی گئی ہے۔

پویلین میں ڈائریکٹوریٹ جنرل میونیشنز پروڈکشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے اسٹالز شامل ہیں، یہ دونوں اپنے اپنے ڈومینز کے اندر مقامی مصنوعات بنانے، ایجادات اور خود انحصاری کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے بھی سٹالز قائم کیے ہیں۔اس مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے، ایم او ڈی پی نے ابھرتی ہوئی نجی شعبے کی فرموں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، ممکنہ خریداروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور دفاعی اور سمندری شعبوں میں شراکت داری کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یہ اقدام صنعتی شراکت داری اور مقامی صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کی بحری اور بلیو اکانومی کی ترقی میں تعاون کے لیے وزارت دفاعی پیداوار کے وسیع عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار نے پویلین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی بلیو اکانومی اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی سمیت میری ٹائم سیکٹر کی پائیدار ترقی میں ایم او ڈی پی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ایکسپو میں ایک شاندار، پیشہ ورانہ طور پر تیار کردہ نمائش لگانے پروزارت دفاعی پیداوار کی ٹیم اور اس کی تنظیموں کی تعریف کی۔ توقع ہے کہ وزارت دفاعی پیداوار ایکسپو میں ممکنہ خریداروں اور صنعتی شراکت داروں سے لاکھوں روپے کے خاطر خواہ آرڈرز حاصل کرے گی۔
یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ ایم او ڈی پی کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ذریعے جہاز سازی اور جہاز کی مرمت کے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گوادر میں ایک بڑے شپ یارڈ کے قیام کی کوششوں پر بھی سختی سے عمل پیرا ہے۔ یہ میگا نیشنل پراجیکٹ کو یوایل سی سی اور وی ایل سی سی سطح کے کارگو جہازوں کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی ضروریات اور برآمدات کے لیے بحریہ کے بڑے جہازوں کی تعمیر کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو گا اوربالآخر قومی معیشت اور گوادر/بلوچستان کی ترقی میں اربوں روپے کا حصہ ڈال رہے ہیں۔








