پاکستان اورآسٹریلیاو نیوزی لینڈکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 38.56 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیاو نیوزی لینڈکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.56 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ اس مدت میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کےجاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 277.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان اورآسٹریلیاو نیوزی لینڈکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.56 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ اس مدت میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کےجاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 277.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.49 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم212.69 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل 2021میں ان ممالک کوبرآمدات سے ملک کو43.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 107.19 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو پاکستانی برآمدات کاحجم 20.843 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال2020 میں ان ممالک کوبرآمدات سے ملک کو254.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات پر337.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46.08 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک سے درآمدات پر231.37 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اپریل میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 59.42 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اپریل میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 20.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔