پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستانی میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستانی میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔یہ ملاقات وزیر خارجہ کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔دوران ملاقات ،ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر پاکستان تعیناتی پرسید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں۔ پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں۔ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ،پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔