لاہور۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ڈھاکہ پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ کھلاڑی آئندہ میچز کی تیاری کے لیے جلد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے …
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی
لاہور۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم ڈھاکہ پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ کھلاڑی آئندہ میچز کی تیاری کے لیے جلد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو اسی میدان میں ہوگا۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے جس میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔









