ڈھاکہ ۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے شیر بنگلہ اسٹیڈیم ، ڈھاکہ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقوں میں حصہ لیا جبکہ فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ڈرلز بھی کی گئیں۔ پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس …
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم کا شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے شیر بنگلہ اسٹیڈیم ، ڈھاکہ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقوں میں حصہ لیا جبکہ فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ڈرلز بھی کی گئیں۔ پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف جسمانی مشقیں اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھرپور حصہ لیا۔
اس دوران کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو تکنیکی نکات پر بھی رہنمائی فراہم کی اور آئندہ میچ کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز بدھ کو کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔








