اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مزید کسی تاخیر اور شرائط کے بغیر مزاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیئے۔ نئی دھلی سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز آف انڈیا میں اپنے ایک آرٹیکل میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نریندرا مودی کی حلف …
پاکستان اور بھارت کو مزید کسی تاخیر اور شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیئے، عبدالباسط
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مزید کسی تاخیر اور شرائط کے بغیر مزاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیئے۔ نئی دھلی سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز آف انڈیا میں اپنے ایک آرٹیکل میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نریندرا مودی کی حلف برداری تقریب میں دیگر سارک رہنماوں کے ہمراہ شرکت کی تھی جو تعلقات کو نئے ولولوں سے شروع کرنے کے ہمارے مخلصانہ خواہش کا عکاس ہے۔ ملاقات میں دونوں وزراءاعظموں نے جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن بعد ازاں اس وقت کے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پر یس کانفرنس میں پاکستان کیخلاف چارج شیٹ جاری کیا جبکہ سابق وزیر اعظم بھارت میں ہی تھے۔اسکے علاوہ حریت رہنماوں کیساتھ میرے رابطے پر رد عمل کے طور پر اگست 2014میں بھارت نے سیکرٹری خارجہ کا مجوزہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا،جس سے تعلقات مزید سرد مہری میں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دائمی امن کیلئے ایل او سی پر امن و امان کا قیام اور سیاچین اور سرکریک کے تنازعات کا حل انتہائی ضروری ہے۔









