پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی پہنچ گئیں

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پہنچ گئے، کھلاڑی دوسرے پریکٹس سیشن کے لیے وارم اپ ایکسرسائز کررہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔ قومی کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔واضح …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پہنچ گئے، کھلاڑی دوسرے پریکٹس سیشن کے لیے وارم اپ ایکسرسائز کررہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔ قومی کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کی ہے۔

مزید خبریں