پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ  آج  جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان کو سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی …

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ  آج  جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان کو سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم 23 سال بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پروٹیز نے آخری بار 6 اکتوبر 1997 میں راولپنڈی کے میدان پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا، اس میچ میں پاکستان کے کپتان سعید انور جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان آنجہانی ہنسی کرونئے تھے۔ ٹیسٹ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک 133 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ آصف یعقوب تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر جبکہ محمد جاوید ملک میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

مزید خبریں