پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل شارجہ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو شارجہ میں کھیلا جائے …
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل
شارجہ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ویمن ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں 8 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 5 نومبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا میچ 12 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔








