اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے رواں ماہ کے آخر میں ازبکستان میں شروع ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے سات رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی بی ایف کے سیکرٹری جنرل ناصر اعجاز کے مطابق اعلان کردہ ٹیم محب اللہ، سید محمد آصف، سلمان بلوچ، گلزیب، تنویر …
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے رواں ماہ کے آخر میں ازبکستان میں شروع ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے سات رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی بی ایف کے سیکرٹری جنرل ناصر اعجاز کے مطابق اعلان کردہ ٹیم محب اللہ، سید محمد آصف، سلمان بلوچ، گلزیب، تنویر احمد، اویس علی خان اور ثناءاللہ پر مشتمل ہے، محب اللہ 49، سید محمد آصف 52، سلمان بلوچ 64، گلزیب 69، تنویر احمد 75، اویس علی خان 81 اور ثناءاللہ 91 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔








